فلم جوائے لینڈ پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کے آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد 

  فلم جوائے لینڈ پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کے آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد 

  

لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم جوائے لینڈ کو پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے آسکر ایوارڈز کیلئے نامزد کیا ہے۔صائم صادق کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوائے لینڈ کو95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے انٹرنیشنل فیچر فلم ایوارڈ کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔21 دسمبر تک اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے تمام ایوارڈز کیٹیگریز کے لیے حتمی فہرست جاری کردی جائے گی۔ آسکر کے نامزدگیوں کی مکمل اور حتمی فہرست کا اعلان 24 جنوری کو کیا جائے گا، جبکہ 12 مارچ کو 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے پریزنٹیشن شو ہوگا۔واضح رہے کہ رواں سال آسکر کمیٹی میں دو بار اکیڈمی ایوارڈ اور ایمی ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے، گلوکار علی سیٹھی، رائٹر عمر شاہد حامد، فلم نقاد رافع محمود، اداکارہ و فلمساز ثمینہ احمد، پروڈیوسر جرجی سیجا، سکرین رائٹر اور ہدایت کار بی گل، ڈیزائنر رضوان بیگ، سینماٹوگرافر مو اعظمی اور اداکارہ زیبا بختیار شامل ہیں۔کمیٹی کی چیئرپرسن شرمین عبید چنائے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اکیڈمی ایوارڈ میں مقابلے کیلئے ہم اپنی بہترین فلم کو بھیج رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوائے لینڈ ہمیں امید دلاتی ہے کہ پاکستانی سینما بالآخر عالمی سٹیج پر اپنا مقام بنا رہا ہے۔جوائے لینڈ کا پریمئیر رواں برس فرانس میں منعقدہ کانز فلمی میلے میں ہوا جہاں اسے شاندار پذیرائی ملی اور فلم نے کانز میلے میں دو اعزازات جیوری ایوارڈ اور کویر پام حاصل کئے۔فلم کی کہانی میں ٹرانسجینڈرز کی زندگی کے واقعات کو اجاگر کیا گیا ہے جبکہ جوائے لینڈ کی فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کے ہیرو اور ولن حقیقی زندگی میں بہت اچھے دوست ہیں۔ یہ بات فواد خان اور حمزہ علی عباسی نے فلم کی تشہیر کے دوران ایک انٹر انٹر ویو میں بتائی۔ جب دونوں اداکاروں سے سوال کیا گیا کہ فلم میں آپ دونوں ایک دوسرے کے شدید مخالف ہیں حقیقی زندگی میں کیا صورتحال ہے جس پر فواد نے جواب دیا کہ ہم حقیقی زندگی میں بہت اچھے دوست ہیں، حمزہ عباسی نے بھی ساتھی اداکار کا ہاتھ پکڑ کر اس کی توثیق کی۔

نٹر ویو کے دوران دونوں کی گفتگو میں مزاحیہ پن بھی نظر آیا جبکہ دونوں اداکار ایک دوسرے سے خوبصورت انداز میں نوک جھونک بھی کرتے رہے۔یاد رہے کہ فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“13 اکتوبر سے سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانے کو تیار ہے اور اس کی پیشگی بکنگ بھی جاری ہے۔

مزید :

کلچر -