فلم انڈسٹری میں محنت سے مقام بنانا چاہتی ہوں، مہک اعوان

فلم انڈسٹری میں محنت سے مقام بنانا چاہتی ہوں، مہک اعوان

  

لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ وماڈل مہک اعوان نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ بطور اداکارہ فلم انڈسٹری میں اپنی پہچان بنا سکوں،گلیمر گرل نہیں بننا چاہتی، فارمولا فلموں کو دور ختم ہوچکا، جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ نئے موضوعات پر فلمیں بنا کر سینماگھروں کو آبادکیا جاسکتا ہے، مجھے شوبزکی دنیا میں گلیمر گرل کہلانا پسند نہیں اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دلوں میں بسنا چاہتی ہوں۔مہک اعوان نے مزید کہا کہ فلم بے شک ایک بڑا میڈیم ہے مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس میں بہتری لانے کی کوشش ہی نہیں کی گئی  مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ معیاری کام کرنے کی کوشش کی ہے۔ 

مزید :

کلچر -