عمران پر حملہ حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ مارچ جاری رہے گا، وسیم خان بادوزئی

عمران پر حملہ حکومتی بوکھلاہٹ کا نتیجہ مارچ جاری رہے گا، وسیم خان بادوزئی

  

ملتان(سٹی رپورٹر)عمران خان پر حملہ پاکستان پر وطن کی سالمیت پر حملہ ہے اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار مشیر وزیر اعلی پنجاب برائے زکوہ و عشر وسیم خان بادوزئی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور لانگ مارچ کے شرکا پر(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 فائرنگ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ اور عمران خان پر فائرنگ حکومتی بوکھلاہٹ کا اظہار ہے مشیر وزیر اعلی پنجاب وسیم خان بادوزئی نے کہا کہ تشدد اور گولی کی سرکار نامنطور کا نعرہ ہمارا نصب العین ہے اور عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے قائد تحریک کے لیے ہماری جان بھی قربان ہے لانگ مارچ اور عمران خان پر فائرنگ میں ملوث افراد اور سہولت کاروں کو جلد بے نقاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام حقیقی آزادی کے حصول کے لیے سر دھڑ کی بازی لگا چکی ہے اور ایسے ہتھکنڈوں سے حقیقی آزادی مارچ کے شرکا کو ان کے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹایا جا سکتا۔ وسیم خان بادوزئی نے کہا کہ لانگ مارچ کی کامیابی سے خوفزدہ ایک پلاننگ کے تحت دہشت اور خوف و ہراس کی فضا پیدا کر رہے ہیں لیکن حقیقی آزادی کا یہ کارواں اپنی منزل پر پہنچ کے دم لے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب اپنے چیئرمین اور دیگر زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -