فیروزہ،جیولر شاپ پر ڈاکہ،ڈی پی او کا جائے وقوعہ کا دورہ،ملاقاتیں 

فیروزہ،جیولر شاپ پر ڈاکہ،ڈی پی او کا جائے وقوعہ کا دورہ،ملاقاتیں 

  

فیروزہ(نمائندہ پاکستان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میاں اختر فاروق نے پولیس افسران کے ہمراہ فیروزہ میں جیولری کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کے جائیوقوعہ کا معائنہ کیا اور متاثرہ جیولر  الحاج رانا محمد شاہد زرگر سے وقوعہ بارے (بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

میں معلومات حاصل کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او میاں اختر فاروق نے کہا کہ جیولر کی دکان پر ڈکیتی اور آہنی تجویری اٹھا کر لے جانے کے وقوعہ کا ہر پہلو سے جائزہ لے کر مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو کہ واردات کو ٹریس کرنے میں مصروف عمل ہے انہوں نے کہا کہ ڈکیتی کی واردات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے بہت جلد اچھی خبر ملے گی پولیس ملزمان کا کھوج لگانے میں دن رات کوشاں ہے انہوں نے تاجر برادری بالخصوص جیولرز کو ہدایت کی کہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب میں کتاہی نہ برتیں اور چوکیدار نظام کو فعال بنا کر مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کا موجب بنیں اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر عبدالرشید چودھری حاجی ارشد رحمانی جام محمد بخش غلام مصطفی میاں جنید رانا اختر نعیم حیدر علی پرنس رانا عبدالحمید زرگر رانا سلیم زرگر عبدالطیف زرگر محمداکرام لاہوری حامدعلی معاویہ رانا محمود الحسن حافظ ابوبکر محمدریاض بھٹی ودیگر نمائیندہ افراد موجود تھے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -