پی ٹی آئی رہنماؤں اصغر جوئیہ، عثمان چنڑ کی پرویز الٰہی سے ملاقات

پی ٹی آئی رہنماؤں اصغر جوئیہ، عثمان چنڑ کی پرویز الٰہی سے ملاقات

  

   اوچشریف (نمائندہ پاکستان)عمران خان کا امن مارچ ان کرپٹ(بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

 ٹولوں کو بہا کر لے جائے گا عمران خان عوام کی دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں پورے ملک کی عوام عمران خان کے لانگ مارچ میں شرکت کر رہے ہیں حکومت ہوش کے ناخن لیں ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے  پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی ٹکٹ ہولڈر ملک احمد عثمان چنڑ اور ضلعی صدر اصغر جوئیہ سے ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیاوزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کا اتحاد برقرار رہے گا اور دونوں مل کر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ اس لانگ مارچ کی کامیابی حقیقی آزادی کی منزل کو قریب لائے گی حقیقی آزادی لانگ مارچ نے امپورٹڈ حکمرانوں کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کی جیت نے امپورٹڈ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دیا ہے سابق وزیراعظم عمران خان عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکے ہیں اور عوام ان کے شانہ بشانہ ہے بعدازاں صوبائی ٹکٹ ہولڈر ملک احمد عثمان چنڑ نے کہا کہ انشائاللہ آنے والا دور پاکستان تحریک انصاف کا ہوگا اور وزیراعظم پاکستان عمران خان ہوں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -