پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات 10لاکھ ٹن سے تجاوز

  پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات 10لاکھ ٹن سے تجاوز

  

         لاہور(این این آئی)رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات تاریخ میں پہلی بار 10لاکھ ٹن سے زائدکے حجم کے ساتھ 421.94 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔اعدادوشمار کے مطابق 2022 کے پہلے نو مہینوں کے دوران دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا اور چین نے 10 لاکھ ٹن سے زیادہ مختلف اقسام کے چاول درآمد کیے جس میں 45 فیصد اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں حجم کے لحاظ سے یہ 674,646.876 ٹن سے زیادہ تھا جس کی مالیت 290 ملین ڈالر تھی میں 131.91 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے ٹوٹے ہوئے چاول کی چین کو برآمدات 159.72 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی ہیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 87.75 ملین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 80 فیصد زیادہ ہے۔

مزید :

کامرس -