اڈا 5فیض،رانا مائنر میں شگاف  اراضی زیر آب،کسانوں کا احتجاج

اڈا 5فیض،رانا مائنر میں شگاف  اراضی زیر آب،کسانوں کا احتجاج

  

بستی ملوک(نمائندہ پاکستان)بستی ملوک کے علاقے اڈا 05 فیض کے قریب نہر میں شگاف پڑ گیا رانا مائنر کینال میں شگاف پڑنے سے کئی ایکٹر رقبہ زیر آب آگیا اہل علاقہ نے فوری اپنی مدد آپ کے تحت شگاف بند کرنے کی کوشش کی تاہم کچھ دیر بعد محکمہ انہار کا عملہ بھی پہنچ گیا اور کرین کی مدد سے مٹی ڈال کر شگاف کو بند کردیا (بقیہ نمبر14صفحہ6پر)

گیا اہلیان علاقہ کے مطابق شگاف نہر کے پشتے کمزور ہونے کی وجہ سے پڑا محکمہ انہار کی نااہلی کا نتیجہ عوام کو اٹھانا پڑتا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -