معیشت کی ترقی کیلئے کردار اد ا کرتے رہیں گے: لاہور چیمبر

  معیشت کی ترقی کیلئے کردار اد ا کرتے رہیں گے: لاہور چیمبر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

        لاہور(لیڈی رپورٹر) وزارت بحری امور، پاکستان نیوی کے اشتراک سے 10سے 12فروری 2023ء تک تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس منعقد کرے گی جس کا مقصد بلیو اکانومی کی پوٹینشل کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ بات اس بات کا انکشاف کموڈور اے سی این ایس (ر) ایم عمران افضل نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کرتے ہوئے بتائی۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے بھی خطاب کیا۔کہا کہ کانفرنس اور ایکسپو کے ذریعے انٹرنیشنل مینوفیکچررز کو پاکستان کی میری ٹائم مارکیٹ میں آنے کی ترغیب دی جائے گی، لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور نے امید ظاہر کی کہ نمائش اور کانفرنس مطلوبہ نتائج دے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اپنے اراکین کو ایکسپو اور کانفرنس میں شرکت کی ترغیب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات نہ صرف معیشت بلکہ ملک کی امیج بلڈنگ کے لیے بہت اہم ہیں اور نمائش اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرے گی۔کاشف انور نے پالیسی سازی میں لاہور چیمبر کے کردار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لاہو رچیمبر ملک میں صنعت، تجارت و معیشت کے فروغ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ 
قائمہ کمیٹیاں نجی شعبے کی آراء اکٹھی کرتی ہیں، تجزیہ کرتی ہیں اور مکمل بحث کے بعد انہیں وفاقی بجٹ کی تیاری کے وقت متعلقہ سرکاری محکموں بھجوادیا جاتا ہے۔ لاہور چیمبر معاشی معاملات، بجٹ پر اپنی رائے دیتا ہے جبکہ غیرملکی مشنز کے ساتھ بھی رابطے میں رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر اپنی سماجی ذمہ داریوں سے بھی بخوبی آگاہ ہے اور اس کی سرپرستی میں شالیمار ہسپتال اور لبارڈ جیسے منصوبے کام کررہے ہیں۔ لاہور چیمبر نے اپنے ممبران کی سہولت کے لیے ہسپتالوں سمیت مختلف تنظیموں کے ساتھ ایم او یوز پر دستخط کیے ہیں۔

معیشت کی ترقی کیلئے کردار اد ا کرتے رہیں گے: لاہور چیمبر

مزید :

کامرس -