حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی ؒ  کا عرس ختم، زائرین واپس روانہ

حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی ؒ  کا عرس ختم، زائرین واپس روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانقاہ شریف(سٹی رپورٹر)برصغیر ہند کے عظیم صوفی بزرگ حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی رح کے سالانہ 248ویں پانچ روز عرس کی تقریبات خانقاہ شریف میں ختم شریف کے بعد اختتام پزیر ہوگئی ہیں بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی صاحبزادہ میا(بقیہ نمبر15صفحہ6پر)
ں صلاح الدین اویسی، تفصیل کے مطابق برصغیر ہند کے عظیم بزرگ حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی رح کے 248 ویں پانچ روزہ سالانہ عرس کی تقریبات ختم شریف کے بعد اختتام پذیر ہوگئی ملک وملت کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا سجادہ نشین دربارعالیہ خانوادہ اویسیہ صاحبزادہ میاں صلاح الدین اوییس نے کرائی خانوادہ اویسیہ کے صاحبزادہ گان میں میاں امان اللہ اویسی،وفاقی چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور وایم این اے میاں نجیب الدین اویسی، میاں محمد یقوب اویسی،میاں میاں اعجاز اویسی،یاں خالد اویسی،ایم پی اے میاں شعیب اویسی،میاں غلام غوث اویسی،میاں شہزاد اویسی،میاں محمد حسان اویسی،میاں عثمان اویسی،میاں فہد اویسی،میاں احمد سلطان اویسی، میاں حارث اویسی،میاں عمر اویسی،میاں سلال اویسی،میاں امام بخش اویسی ودیگر خانوادہ اویسیہ کے صاحبان نے شرکت کی عرس  حضرت خواجہ محکم الدین سیرانی کے موقع ہر سجادہ نشین درباعالیہ صاحبزادہ میاں صلاح الدین نے کہا کہ بزرگان دین کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں ان عظیم ہستیوں نے حضوراکرم ؐ اور صحابہ کے بعد دین اسلام اپنی دینی تعلیمات سے ہم تک پہنچایا جس کا فیض سے آج بھی ہم سب مستفید ہورہے ہیں۔