کھجور کو خشک کرکے سالوں کیلئے ذخیرہ کیاجاسکتا، تحقیق

کھجور کو خشک کرکے سالوں کیلئے ذخیرہ کیاجاسکتا، تحقیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(اے پی پی):ڈیٹ پام ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین نے کہا کہ ماہ مارچ اور اپریل کے مہینوں میں کھجور کے درختوں پر لگنے والے پھول کے  بعد ستمبرکے آغاز میں پھل پکنا شروع ہو جاتاہے جسے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے 10 سال تک کیلئے بھی ذخیرہ کیاجاسکتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ کھجور موسم گرما میں پک کر تیار ہوتی ہے اور جوں جوں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتاہے یہ  جلد سے جلد پک کر تیار ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھجور  ایسا انمول تحفہ ہے جسے خشک کرکے بھی کئی سالوں کیلئے ذخیرہ کیاجاسکتاہے۔ 
انہوں نے بتایاکہ کھجور کی افادیت اپنی جگہ جبکہ کھجور کے درخت بھی بہت اہم خواص کے حامل ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کھجور کے تنے میں گھا لگایاجائے تو اس سے انتہائی لذیز اور خوشبودار مواد برآمد ہوتاہے۔ انہوں نے بتایاکہ اسے عموما اس وقت پیاجاتاہے جب اسے نکالاجائے۔
انہوں نے کہاکہ کھجور کے پیڑ سے نکلنے والے گوند کو بیرونی چوٹوں کیلئے استعمال کیاجاتا ہے جبکہ گھٹنے پر بیرونی چوٹ کیلئے استعمال کی صورت میں بھی زبردست افاقہ حاصل ہوسکتاہے۔

مزید :

کامرس -