ڈاکو کچہ میں پھر سرگرم،نوجوان اغواء،تشدد،ویڈیو وائرل

ڈاکو کچہ میں پھر سرگرم،نوجوان اغواء،تشدد،ویڈیو وائرل

  

روجھان(نمائندہ پاکستان)کچے میں چالیس سال سے پناہ گزین ڈکیت پھر سرگرم  ہوگئے قانون نافذ کرنیوالے ادارے اغوا قتل اور ڈکتیوں میں ملوث اشتہاریوں کے سامنے بے بس بدنام زمانہ گینگ نے بھتہ نہ دینے پر مغوی نوجوان سے غیر انسانی سلوک سر کے بال(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)

 اور بھنویں مونڈ ڈالی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کردی مغوی کو  گینگ کے مسلح افراد نے چند دن قبل بھتہ نہ دینے پر اغوا کرلیا تھا تفصیل کے مطابق کچے کے علاقے میں چالیس سال سے اغوا قتل ڈکیتی بھتہ وصولی میں ملوث ڈکتیوں کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے قانون نافذ کرنیوالے ادارے مٹھی بھر ڈکتیوں کے سامنے بے بس ہیں کچے میں چالیس سال سے پناہ گزین اغوا قتل سینکڑوں ڈکتیوں میں ملوث ڈکیتگینگ اور دیگر گینگز اغوا برائے تاوان قتل اور ڈکیتوں اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ مغویوں کے ساتھ غیر اخلاقی غیر انسانی سلوک کرنے پر بھی اتر ہے کچے کے بدنام زمانہ ڈکیت گینگ نے بھتہ نہ دینے پر مغوی نوجوان شوکت ولدسدر دین بٹوانی کے سر کے بال اور بھنویں مونڈ کر اسکی ویڈیو بنائی اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی اور دھمکیاں دی کی بھتہ نہ دینے والے افراد کا ایسا سلوک کیا جائے گا مغوی شوکت ولد سدر دین بٹوانی کو جرائم پیشہ افراد لنڈ گینگ نے چک چانڈکہ سے چند دن قبل اغوا کیا تھا مغوی شوکت ولد سدر دین بٹوانی اپنے رقبے پر کاشتکاری کررہا تھا جس کوجرائم پیشہ گروپ لنڈ گینگ نے بھتہ نہ دینے پر اغوا کرلیا تھا علاوہ ازیں سرکل بنگلہ اچھا کا تھانہ سونمیانی کی حدود میں چالیس سال سے اغوا تاوان  قتل اور بھتہ وصولی میں مٹھی بھر ڈکیت پناہ گزین ہیں جن کے خاتمے کے لیے کء اضلاع کی پولیس معتدد آپریشن کرچکی ہے مگر تمام آپریشن ناکام ہوگئے جرائم پیشہ افراد آج بھی دندتے پھر رہے ہیں اور روجھان رحیم یار خان صادق آباد سمیت سندھ پنجاب کی عوام میں دہشت پھلائی ہوئی ہے روجھان کے کچے میں پناہ گزین جرائم لینڈ گینگ سمیت دیگر گینگز کے روجھان سٹی کی گردونواح کی بستیوں سمیت ہر جگہ انکے مظبوط قوموں کے افراد سہولت کار موجود ہیں جو انکو علاقے کی تمام صورتحال سے آگاہ کرتے ہیں اور مختلف افراد سے مک مکا کرکے بھتہ بھی لے کر پہنچاتے ہیں جرائم پیشہ افراد کو مظبوط سہولت کاروں کا نیٹ ورک دستیاب ہے جو ہر مشکل وقت میں انکو ریلف پہنچا رہا ہے قانون نافذ کرنیوالے ادارے روجھان کے کچے میں  چالیس سال پناہ گزین ڈکتیوں کے سامنے جیسے بے بس ہیں ویسے ہی کھلے عام پھرنے والے انکے سہولت کاروں پر بھی ہاتھ ڈالنے میں بے بس ہیں روجھان کی عوام حیدر نواز لقمان سمیت دیگر افراد نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ روجھان کے کچے میں پناہ گزین ڈکتیوں اور انکے سہولت کاروں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرکے علاقے میں امن قائم کیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -