چوک میتلا،جوائنٹ ٹوٹنے سے مال گاڑی دو حصو ں میں تقسیم، ٹریک بند

چوک میتلا،جوائنٹ ٹوٹنے سے مال گاڑی دو حصو ں میں تقسیم، ٹریک بند

  

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پاکستان، سٹی رپورٹر)چوک میتلا میں ریلوے پھاٹک کے قریب چک نمبر 166ڈبلیوبی میں چلتی ہوئی مال گاڑی کا جوائنٹ ٹوٹ گیا جوائنٹ ٹوٹنے دے مال گاڑی دونوں حصوں میں تقسیم ہوگئی جوائنٹ ٹوٹنے کے باعث خانیوال لودھراں (بقیہ نمبر33صفحہ6پر)

 ریلوے ٹریک پر کئی گھنٹے تک مسافر ٹرینوں کی آمدوفت معطل رہی تفصیل کے مطابق مال بردار ریل گاڑی کراچی سے لاہور سامان لیکر جارہی تھی کہ چوک میتلا میں چک نمبر 166ڈبلیوبی کے قریب اچانک مال بردار ریل گاڑی کا جوائنٹ ٹوٹ گیا جس کے باعث ٹرین دوحصوں میں تقسیم ہوگئی جوائنٹ ٹوٹنے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے جہانیاں کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جوائنٹ جوڑنے کے لیے کام شروع کردیا گیا جوائنٹ ٹوٹنے کی وجہ سے ریلوے ٹریک کئی گھنٹے تک معطل رہا لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کو لودھراں ریلوے اسٹیشن پر روکے رکھا اور کئی گھنٹے کی محنت کے بعد ریلوے مال بردار گاڑیوں کی بوگیوں کو جہانیاں ریلوے اسٹیشن پر منتقل کرکے خانیوال لودھراں ٹریک بحال کیا گیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -