ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی کا جیل کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
وہاڑی(بیورو رپورٹ،نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان اور سینئر سول جج محمد کاشف جاوید نے ڈسٹرکٹ جیل وہاڑی کا دورہ کیا- ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اندرون جیل مختلف بارکوں کادورہ کیا، اسیران (بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
کے مسائل سنے اور ماتحت عدالتوں کو جلد سماعت کرنے کے احکامات جاری کیے اور 2 اسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہاکرنے کا حکم دیا - انہوں نے اندرون جیل ہسپتال کابھی دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا- ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان نے جیل کچن کا بھی دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کو تسلی بخش قرار دی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر رائے جہانزیب، سپرنٹنڈنٹ جیل کامران حیدر اعوان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ را ندیم اقبال، دیگر آفیسران و اہلکاران اور پیرا میڈیکل اسٹاف بھی انکے ہمراہ تھے۔