الاٹمنٹ میں مبینہ لوٹ مار،وزیراعلیٰ ان ایکشن، ایم ڈی چولستان اتھارٹی  مہر محمد خالد کوفوری تبدیل کرنیکا حکم

الاٹمنٹ میں مبینہ لوٹ مار،وزیراعلیٰ ان ایکشن، ایم ڈی چولستان اتھارٹی  مہر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورو) وزیراعلی پنجاب کے حکم پرچولستان میں الاٹمنٹ کاسلسلہ شروع ہواجس میں مبینہ طورپرایم ڈی چولستان مہرمحمدخالد نے اپنے کارندوں (بقیہ نمبر42صفحہ7پر)
کے ذریعے کروڑوں روپے کمائے نقول کے اجراپربھی بھاری رقوم بٹوری گئیں ایم ڈی چولستان کے نجی ٹاؤٹوں نے فی نقل5 ہزارروپے تک وصول کیے اس کے علاوہ ریکارڈ کی درستگی اورمبینہ قبضہ گروپوں کی پشت پناہی کابھی الزام تھا۔ وزیراعلی پنجاب کے حکم پرایم ڈی چولستان مہرمحمدخالدکوتبدیل کرکے ایڈیشنل کمشنر ریونیوبہاولپورسیدطارق بخاری کوایڈیشنل چارج دیدیاگیاہے۔