ورچوئل یونیورسٹی،90فیصد سٹوڈنٹس فیل،متاثرین کا شدید احتجاج

ورچوئل یونیورسٹی،90فیصد سٹوڈنٹس فیل،متاثرین کا شدید احتجاج

  

بوریوالا(تحصیل رپورٹر)ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے 90 فیصد طلباکو فیل کردیا، پچھلے چند سالوں سے ہر سمیسٹر میں,A,A++B گریڈ لینے والے طلباکو اس سمیسٹر میں فیل کر دیا گیا اور جن کو پاس کیا گیا ا ن کو C اور D گریڈ سے پاس کیا گیاورچوئل یونیورسٹی (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مارکنگ سخت ہوئی اس بار سٹوڈنٹس کا کہنا ہے کہ ایسی بھی کیا سختی کہ 90 فیصد طلبافیل ہو گئے ایک بچہ جو دن رات محنت کر کے اسائنمنٹ کوئز جی ڈی بی، لیکچرز، کتابیں وغیرہ پڑھتا رہا ا س کے ساتھ بھی نا انصافی کی گئی ا س کو بھی 5 سے 6 کتابوں میں فیل کر دیا گیا حالانکہ وہ پچھلے دو سمیسٹر سے ا ن کتابوں کی دن رات تیاری کررہے تھے جس سٹڈی سکیم کی یہ بات کررہے ہیں وہی سکیم کرونا وائرس کے دنوں میں بھی تھی تب کیوں نہیں فیل ہوئے اِس بار ایسا کیا ہوا سٹوڈنٹس گھروں میں کچھ بتا نہیں سکتے وہ گھر والوں سے دوبارا فیس نہیں لے سکتے لہزا ہمارا مطالبہ ہے کہ سٹوڈنٹس کو اچھے گریڈ سے پاس کیا جائے تا کہ وہ تعلیم کو دوبارا بحال کر سکیں سٹوڈنٹس کورس سیلیکشن نہیں کریں گے جب تک ورچوئل یونیورسٹی کے سٹوڈنٹس کو انصاف نہیں ملے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -