وہاڑی:تہمینہ دولتانہ کا مقامی کالج  کا دورہ پرنسپل، اساتذہ سے ملاقاتیں 

وہاڑی:تہمینہ دولتانہ کا مقامی کالج  کا دورہ پرنسپل، اساتذہ سے ملاقاتیں 

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ،نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن  تہمینہ دولتانہ نے آفاق کالج کا دورہ کیا اور پرنسپل عبدالغفار کلاسن اور اکرم سیال کو ایف ایس سی(آئی سی ایس)گروپ میں کالج کے ہونہار طالب علم آفاق(بقیہ نمبر39صفحہ7پر)

 الحسن کو ملتان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے اور 22 طلبا وطالبات کو 1000 سے زائد نمبر لینے پر مبارک باد دیتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ضلع وہاڑی تعلیمی لحاظ سے پنجاب میں سب سے آگے ہو جو لوگ وہاڑی کوپسماندہ ترین علاقہ کہتے تھے آج ان کے نظریات تبدیل ہو رہے ہیں اس علاقہ میں بہت ٹیلنٹ ہے بس سہولیات کا فقدان ہین لیگ کے دور میں ہم دنیا کی تسلیم شدہ یونیورسٹی کامسیٹ کا کیمپس وہاڑی لے کر آئے جہاں جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے 3ہزار سے زائد طلبا وطالبات زیر تعلیم ہیں،  بی ذیڈ یو کا کیمپس بھی ہم نے بنایا مجھے خوشی ہے کہ نجی سکول اینڈ کالجز بھی بہترین تعلیم فراہم کرنے کے لئے آگے آرہے ہیں آفاق سکول اینڈ کالج نے بہت کم عرصہ میں بہترین نتائج دے کر ثابت کیا ہے کہ یہاں کے اساتذہ نہایت محنتی اور قابل ہیں جو آگے بڑھنے اور جیتنے کی جستجو رکھتے ہیں ہماری دعائیں انکے ساتھ ہیں اس موقع پر انکے ساتھ سابق نائب ناظم کرمپور ملک ریاض بھٹہ،پرنسپل نجی سکول راو راشد محمود، منظور احمد صفدر، میاں عطا محمد وریا،سینئر نائب صدر پی ایس اے سرفراز پہوڑ، جاوید بھٹہ و دیگر بھی ساتھ تھے تمام شرکا نے پرنسپل اور سٹاف کو مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی ادارہ اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بہترین نتائج دے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -