زرعی سرگرمیوں میں اضافہ ضروری، حسین جہانیاں گردیزی

زرعی سرگرمیوں میں اضافہ ضروری، حسین جہانیاں گردیزی

  

بٹہ کوٹ+بارہ میل(نمائندہ پاکستان،سپیشل رپورٹر) گندم اور کپاس کی کاشت میں پنجاب کی شناخت واپس دلائیں گے، زرعی ترقی کے لئے جدید وسائل استعمال میں لائے جارہے ہیں، پنجاب میں گند م کی کاشت کے اہداف کا حصو ل یقینی بنایا جائیگا، کا شتکا ر و ں (بقیہ نمبر46صفحہ7پر)

 کو آسان شرائط پر قرضوں اور جدیدمشنری کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے،کپا س گندم کے ساتھ دالوں کی کاشت پر بھی بھر پو ر تو جہ دی جارہی ہے، زرعی انقلاب کے لئے نجی شعبہ کی خد ما ت بھی حاصل کی جارہی ہیں،پنجاب حکومت کی مو ثر پالیسیوں کے باعث امن و امان اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں صورتحا ل تیزی سے بہتر ہو رہی ہے، ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہا نیاں گردیزی نے گزشتہ شام سابق وائس چیئر مینز میو نسپل کمیٹی مہر مزمل علی، حاجی ملک طاہر شفیق اور معروف صنعتکا رملک ناصر شفیق ّ(پیر کبیرؒ والے) سے ملاقات کے دوران کیا، انہوں نے کہا کہ وفاق کی جانب سے گندم کی عدم فراہمی کے باوجود پنجاب میں آٹے کا کوء بحران نہ ہے، انہوں نے کہا کہ سیلاب کی تبا ہ کاریوں کے باعث زرعی شعبہ کو ناقابکل تلافی نقسان پہنچا انہوں نے کہا کہ زرعی سر گر میوں کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ صو بہ بھر میں گندم کی کاشت کے اہداف کا حصو ل ہر صورت ممکن بنایا جائیگا،انہوں نے مزید کہا کہ گندم اور کپا س کی پیداوار کے حوالے سے پنجاب کی کھوئی شناخت دو بارہ بحال کرانے کے لئے حکومت پوری طر ح سر گرم ہت انہوں نے کہا کہ گندم کی مقررہ پیداوارکے حصو ل اور کسانوں کو بہتر زرعی سروسزکی فراہمی کے لئے زرعی شعبہ کی خد ما ت بھی حاصل کی جارہی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت زرعی ترقی میں تیزی لانے اورپیداوار کے اہداف کا حصو ل یقینی بنانے کے لئے جکسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی، کھیتسیے منڈیوں تک رسائی  کے لئے سڑکوں کی ہنگا می بنیادوں پر تعمیرکے لئے خطیررقم خر چ کررہی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -