پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کا مستقبل روشن ہے : مسعودن خان 

پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کا مستقبل روشن ہے : مسعودن خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        واشنگٹن (این این آئی)سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کا مستقبل روشن ہے اورمستقبل میں دو طرفہ تعلقات مزید وسعت آئے گی سفیر پاکستان مسعود خان نے ان خیالات کا اظہارامریکی مایہ ناز تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل،جان ہاپکنز یونیورسٹی، یونیورسٹی آف لاہور اور اینگرو کارپوریشن کے زیر اہتمام“پاک۔ امریکہ تعلقات کا مستقبل“ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ تعلقات بھارت یا افغانستان سے منسلک نہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان منفرد اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں اٹلانٹک کونسل کے صدر فریڈ کیمپی اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے تجارت اور کاروباری امور دلاور سید نے افتتاحی اجلاس سے خطاب کیاکانفرنس کے کامیاب انعقاد اور خصوصاً اس میں ایک نجی کارپوریشن اور دو جامعات کی شراکت کو یقینی بنانے پر سفیر پاکستان نے فریڈ کیمپی اور دیگر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا  سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ اپنے منفرد تعلقات کو فروغ دے رہے ہیں جس میں خطے کے حوالے سے ذمہ داریاں شامل ہیں۔  پاکستان اور امریکہ ایک دوسرے کی تذویراتی ترجیحات اور ضروریات کا ادراک رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے چین کے ساتھ مضبوط تعلقات ہیں لیکن پاکستان امریکہ کے ساتھ بھی ہر شعبے میں مضبوط تعلقات کا خواہاں ہے۔  ہم جنگ اور امن دونوں حالات میں شراکت دار رہے ہیں سفیر پاکستان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تذویراتی ہم آہنگی ایسی موافق فضا کو جنم دے گی جس سے دوطرفہ معاشی، تکنیکی اور تعلیمی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی،ہم جغرافیائی سیاسی محرکات کو دوطرفہ تعلقات میں اثر انداز نہیں ہونے دیں گے۔ سفیر پاکستان مسعود خان نے خبردار کیا کہ جنوبی ایشیاء میں پائے جانے والے تنازعات اور ان کے حل، خطے میں تسدید، ردعمل کے طریقہ کار اور تذویراتی استحکام کے حوالے سے ہماری ذمہ داریوں کو نظرانداز کرنا سنگین غلطی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا بحر الکاہل میں ابھرتی سیکیورٹی صورتحال کے باعث بین الاقوامی برادری کی جانب سے اس خطے کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے۔ سفیر پاکستان نے کشمیر کے حوالے سے دو طرفہ اور کثیر الجہتی سفارت کاری پر زور دیا۔  
مسعود خان 

مزید :

علاقائی -