طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل رک گیا، بیرسٹر محمد علی سیف

  طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل رک گیا، بیرسٹر محمد علی سیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 پشاور(آئی این پی) وزیراعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے بتایا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل رک گیا ہے، جس میں نومبر میں مذاکراتی عمل میں پیش رفت ہوگی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ صوبائی حکومت کو مالی مسائل کا سامنا ہے، واجبات بر وقت مل جائے تو مسائل حل ہو سکتے، 25ارب روپے وفاق نے روک رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ دو رسمی ملاقاتیں ہوئیں ہیں، طالبان کے ساتھ مذاکراتی عمل رک گیا ہے، نومبر میں مذاکراتی عمل میں پیش رفت ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پہنچنے کی کوئی جلدی نہیں لانگ مارچ میں مزہ لے رہے ہیں، عمران خان کے حکم پر دس ماہ کیا دس سال تک بیٹھیں گے۔
 بیرسٹر محمد علی سیف

مزید :

علاقائی -