نیول چیف سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  نیول چیف سے فرانسیسی سفیر کی ملاقات  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  

   اسلا م آ باد (آئی این پی) نیول چیف اور فرانسیسی سفیر  کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان میں تعینات فرانس کے سفیر نکولاس گیلے نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا ہے۔ ترجمان نے بتایا اس دورے کے دوران فرانسیسی سفیر کی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات ہوئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر نیول چیف اور معزز مہمان نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ بحری تعاون پر بھی بات چیت کی۔

نیول چیف

مزید :

علاقائی -