بند گلی میں پھنسنے کے بعد پی ٹی آئی ادروں سے مداخلت کا مطالبہ کر رہی ہے: شیری رحمان 

بند گلی میں پھنسنے کے بعد پی ٹی آئی ادروں سے مداخلت کا مطالبہ کر رہی ہے: شیری ...

  

         اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بند گلی میں پھنسنے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماء اب اداروں اور عدالت سے مداخلت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیری رحمان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ شارٹ کٹ مارچ میں لوگ نکل رہے نا ہی اس کا کوئی نتیجہ نکل رہا ہے، اب تحریک انصاف کے رہنماء فوج اور عدالت سے ”موجودہ سیاسی بحران“ کے خاتمے کے لئے منت سماجت کر رہے ہیں۔ جب عمران خان کو کوئی ڈیل نہیں ملی اور غیر آئینی مطالبات نہیں مانے گئے تو کنٹینر پر کھڑے ہوکر کہتے ہے کسی سے بات نہی کروں گا۔جس کو تحریک انصاف کے رہنماء سیاسی بحران کہہ رہے وہ سیاسی بحران نہیں بلکہ عمران خان کی طرز سیاست ہے۔پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو آج ریسکیو اپیل نا کرنی پڑتی۔ان کا کہنا تھا کہ جب عمران خان کو کوئی ڈیل نہیں ملی اور غیر آئینی مطالبات نہیں مانے گئے تو کنٹیر پر کھڑے ہو کر کہتے ہیں کسی سے بات نہیں کروں گا۔پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ جس کو تحریک انصاف کے رہنماء سیاسی بحران کہہ رہے وہ سیاسی بحران نہیں بلکہ عمران خان کی طرز سیاست ہے، پارلیمنٹ کو اہمیت دیتے تو آج ریسکیو اپیل نا کرنی پڑتی۔

شیری رحمن

مزید :

علاقائی -