سندھ حکومت کا سیلاب متاثرہ افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے نقد امداد دینے کافیصلہ 

    سندھ حکومت کا سیلاب متاثرہ افراد کو گھروں کی تعمیر کیلئے نقد امداد دینے ...

  

         کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے سیلاب متاثرہ 7لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے کیش امدادد ینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ورلڈبینک اور عالمی اداروں کے تعاون سے گھر بنانے کیلئے متاثرہ لوگوں کو 3، 3 لاکھ روپے کیش دیے جائیں گے۔سندھ کابینہ اجلاس میں وزرا ء نے سوال کیا کہ کیش رقم دینگے تو گھر بنانے کو یقینی کیسے بنایا جائے گا؟ جس پر کابینہ کو آگاہی دی گئی کہ سندھ حکومت اتنی بڑی تعداد میں گھر بنانے کی گنجائش نہیں رکھتی ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علیٰ شاہ نے کابینہ کو بتایا کہ مکمل تباہ گھروں کے مالکان کو تمام قانونی تقاضے پورے کر کے رقم دی جائیگی، رقم تقسیم کرنا اور پھر انہی پیسوں سے ٹوٹے گھر دوبارہ بنانا بڑا چیلنج ہوگا۔کابینہ میں سیکریٹری بحالی، دیگر حکام کو گھروں کی بحالی سے متعلق رپورٹ دینے کا حکم دیا گیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ کمپنی تشکیل دے دی گئی ہے، گھروں کی تعمیر کے لئے مرحلہ وار قسط پر رقم جاری ہوگی، 110 ارب روپے ورلڈ بینک سندھ حکومت کو فراہم کرے گی۔

 گھروں کی تعمیر

مزید :

علاقائی -