مزاحمت پر خاتون زخمی، 24گھنٹوں میں 346واردتیں، شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال  و زرسے محروم

مزاحمت پر خاتون زخمی، 24گھنٹوں میں 346واردتیں، شہری لاکھوں روپے مالیت کے مال ...

  

         لا ہو ر (کرائم رپورٹر) چوبیس گھنٹے کے دوران ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون شدید زخمی، ڈکیتی راہزنی، نقب زنی، موٹرسائیکل و کار چوری کی 346وارداتیں،10 راہزنی،ایک ہاؤس رابری،دو موٹرسائیکلیں چھیننے،61موٹر سائیکلیں چوری، دوکاریں چوری،تین نقب زنی اور متفرق چوری کی 277وارداتیں رپورٹ۔ تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں ڈاکووں نے بیگ چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے خاتون کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے نواں کوٹ کے علاقے میں دو برقع پوش خواتین ڈاکو اشتیاق حسین شاہ کے گھر سے 23لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی اور دیگر سامان‘ نشتر کالونی کے علاقے میں چور شادی والے گھر جنید قیوم کے گھر تالے توڑ کر 43لاکھ 10ہزار مالیت کے طلائی زیورات،نقدی اور دیگر جہیز کا سامان، نشتر کالونی کے علاقے میں چور عمران علی کے بہنوئی کے گھر تالے توڑ کر 30لاکھ 50ہزار مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی، گلبرگ کے علاقے میں چور خالد بشیر کے گھرکے ڈرائنگ روم کی کھڑکی توڑ کر 25لاکھ 80ہزار مالیت کی ایمپورٹڈ کراکری اور ایل ای ڈی چوری،گلشن راوی کے علاقے میں ڈاکو آصف سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،داتا دربار کے علاقہ میں ڈاکو شہری سے پچیس ہزار موبائل فون،مزنگ کے علاقے میں علی رضا سے اسلحہ کے زور پر 30 ہزار پر موبائل فون،برکی کے علاقے میں ڈاکو اسلحے کے زور پر اکرم سے 50ہزار روپے اور موبائل فون،شالیمار کے علاقے میں ڈاکو علی رضا سے 40 ہزار روپے موبائل فون، شیراکوٹ کے علاقے میں ڈاکو شیرا کوٹ سے محمد رمضان اور شاہدرہ سے شوکت علی کی موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور نقدی جبکہ شہر سے 61 موٹرسائیکلیں اور2 کاریں چوری ہو گئیں۔

جنوبی چھاؤنی کے علاقے میں ڈاکو اقبال سے   35سو روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ کے علاقے میں ڈاکو دانیال سے پچاس ہزار روپے موبائل فون،نشتر کالونی کے علاقے میں ڈاکو عائشہ بی بی سے 35 سو روپے اور موبائل

،شاہدرہ کے علاقے میں ڈاکو زاہد سے 25 ہزار موبائل فون،شاہدرہ ٹاون کے علاقے میں ڈاکو نعمان سے گن پوائنٹ پر نعمان سے 40ہزار روپے اور موبائل فون،مانگا منڈی کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر ممتاز سے 22سو روپے و موبائل ،عمران سے 30ہزار و موبائل فون اور مختار سے 2ہزار روپے و موبائل فون،لوئر مال کے علاقے ڈاکو محبوب سے 18 ہزار روپے و موبائل فون چھین،مانگا منڈی کے علاقے اکرم سے اسلحہ کے زور پر نقدی،موبائل فون اور گاڑی کی چابی چھین کر فرار ہو گئے

مزید :

علاقائی -