دوست مزاری مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

  دوست مزاری مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کو مزید ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیاسابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے خلاف زمین کی ردوبدل کے حوالے سے کیس کی سماعت شروع ہوئی تو محکمہ اینٹی کرپشن حکام نے مزید دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،محکمہ اینٹی کرپشن کے پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ ہم نے مزید تفتیش کرنی ہے دوست مزاری کی جانب سے ایڈووکیٹ فرہاد علی شاہ نے دوست مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر تے ہوئے کہا کہ یہ تیسری مرتبہ ریمانڈ مانگ رہے ہیں اب کونسی چیز کی انکوائری اور تفتیش کرنی ہے اسسٹنٹ کمشنر راجن پور نے جو لیٹر دیا اس میں یہ چیز واضح ہوتی ہے کہ ڈاکومنٹس میں کوئی ٹیمپرنگ نہیں ہوئی۔

دوست مزاری نے حمزہ شہباز کے وزیراعلیٰ کے الیکشن کو کنڈکٹ کیا چودھری پرویز الہٰی اس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں۔

،اس کیس میں کوئی چیز بھی اب برآمد نہیں کرنی جس بنیاد ہر یہ ریمانڈ پر ریمانڈ مانگ رہے ہیں۔

،پٹواری نے جو ریکارڈ کا کہا اس نے کہا کہ وہ گاڑی کی سیٹ کے نیچے تھا،جب حکومت تبدیل ہوئی تو انھوں نے جان بوجھ کر ریکارڈ کا مسئلہ کھڑا کر دیا،عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد کچھ دیرکے لئے فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعدازاں سنا دیاگیا۔

مزید :

علاقائی -