مغلپورہ پولیس نے ملزمان کوگرفتار کرکے پتنگوں کی سپلائی ناکام بنادی

مغلپورہ پولیس نے ملزمان کوگرفتار کرکے پتنگوں کی سپلائی ناکام بنادی

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) ایس پی سول لائن اویس شفیق کی سربراہی میں ایس ایچ او مغلپورہ انسپکٹر مد ثر اللہ خا ن نے بڑی کارروائی کر کے پتنگوں کی سپلائی کو ناکام بنا دیا،ملزمان کے قبضے سے پتنگیں اور چرخیاں برآمد کر لی گئیں ملزمان آن لائن آرڈر پر پتنگیں منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے جن کے خلاف  مقدمہ درج کر لیا گیا  ایس پی سول لائن اویس شفیق نے کہا کہ پتنگ بازی ایک جان لیوا کھیل ہے، اپنی چھت کو پتنگ بازی کے لیے استعمال نہ ہونے دیں،۔

والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے دور رکھیں،پتنگ فروشوں، پتنگ سازوں اور پتنگ بازوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

مزید :

علاقائی -