عثمان بزدار کیخلاف نیب کو تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے  7نومبر کوجواب طلب

 عثمان بزدار کیخلاف نیب کو تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے  7نومبر کوجواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے ملتان بنچ نے پی ٹی آئی کے رہنمااورسابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزاد کیخلاف نیب کو تادیبی کارروائی سے روکتے ہوئے نیب سے 7نومبر کوجواب طلب کر لیا جسٹس شکیل احمد اور مسٹرجسٹس امجد رفیق پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کی،سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے بیرسٹر مومن ملک نے موقف اختیارکیا کہ آرٹیکل 19 (اے)کے تحت عثمان بزدار کا بنیادی حق ہے کہ زیر التوا مقدمات کی تفصیلات فراہم کی جائیں، نیب کی جانب سے بے بنیاد الزامات پر طلبی کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں، نیب کو تحریری طور پر تمام تفصیلات سے آگاہ کر دیا ہے، نیب کو عثمان بزدار کے خلاف زیر التوا کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت سے استدعاہے کہ نیب کو عثمان بزدار کی ممکنہ گرفتاری سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

جواب طلب

مزید :

علاقائی -