سی سی پی او کا رائیونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

    سی سی پی او کا رائیونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا

  

مانگا منڈی (ملک ممتاز حسین +احسان الٰہی) سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کارائیونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ،اجلاس کی صدارت،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے کی تبلیغی اجتماع کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،منتظم تبلیغی مرکز ڈاکٹر ندیم اشرف،ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ایس ایس پی آپریشنز کی شرکت ایس پی سکیورٹی، ایس پی صدر آپریشنز و انوسٹی گیشن،ایس پی ٹریفک صدر آصف صدیق، اے ایس پی رائیونڈ،دیگر افسران موجودہ، ایس پی صدر آپریشنز حمزہ امان اللہ نے اجلاس کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی غلام محمود ڈوگر نے کنٹرول روم،مختلف پنڈال اور سکیورٹی پوائنٹس چیک کئے،سی سی پی او کا عارضی خیمہ بستیوں،پارکنگ سٹینڈز پرسیکورٹی انتظامات کاجائزہ لیا  سی سی پی او غلام محمود ڈوگرنے کہا کہ  لاہور پولیس رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے شرکا کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی پولیس کنٹرول روم سے 24 گھنٹے سکیورٹی مانیٹرنگ ہو گی اجتماع منتظمین،الائیڈ محکموں کے اشتراک سے سکیورٹی، ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے اجتماع کے داخلی گیٹس،پنڈال،پارکنگ سٹینڈز کی مسلسل مانیٹر کی جائیگی رائے ونڈ اور ملحقہ آبادیوں میں گذشتہ کئی روز سے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بھی جاری ہیں مرکزی پنڈال کے اطراف پولیس مورچے پارکنگ سٹینڈ ز، ہیلی پیڈز قائم کئے گئے تبلیغی مرکز کے اطراف عارضی ناکے قائم کئے گئے ہیں۔

کسی بھی شخص کو گیس سلنڈر لانے کی قطعی اجازت نہیں ہو گی

مزید :

علاقائی -