بیرون ملک جائیدادوں پر عائد وفاقی ٹیکس کیخلاف درخواستوں پر مزیدسماعت 23 نومبر تک ملتوی 

بیرون ملک جائیدادوں پر عائد وفاقی ٹیکس کیخلاف درخواستوں پر مزیدسماعت 23 ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے چودھری مونس الہی سمیت دیگر کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد وفاقی ٹیکس کے خلاف دائردرخواستوں پر مزیدسماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی، عدالت نے کہا کہ باڈی النظر میں اسی طرع کے مقدمات دوسرا بنچ سن رہا ہے اور کچھ وکلا ء وہاں مصروف ہیں،ایسے میں مناسب ہے کہ کیس کی سماعت وکلا ء کے فری ہونے تک ملتوی کر دی جائے،عدالت نے اگلی سماعت سے کیس کو روزانہ کی بنیاد پر چلانے کا عندیہ بھی دیا چودھری مونس الہی اور دیگر 30 درخواستوں پر سماعت ہوئی،درخواست میں وفاقی حکومت،پنجاب حکومت  سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزاروں کا موقف ہے کہ وفاقی حکومت بیرون ملک میں جائیدادوں پر ٹیکس وصول کرنے کا اختیار نہیں رکھتی،وفاقی حکومت صرف انکم کے بارے پوچھ سکتی ہے،وفاقی حکومت بیرون ملک میں واقع جائیدادوں پر ٹیکس وصولی کا اختیار نہیں رکھتی،عدالت سے استدعاہے کہ ای پورٹل پر جرمانے کے بغیر ٹیکس ریٹرن جمع کرنے کا حکم دیاجائے اوردرخواستوں کے حتمی فیصلے تک ان کے خلاف ممکنہ تادیبی کاروائی سے بھی روکاجائے۔

سماعت ملتوی 

مزید :

علاقائی -