عمران خان کو چیئرمین کے عہدہ سے ہٹانے کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

عمران خان کو چیئرمین کے عہدہ سے ہٹانے کیخلاف درخواست پرفیصلہ محفوظ

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو پی ٹی آئی چیئرمین کے عہدہ سے ہٹانے کیخلاف دائردرخواست پراپنافیصلہ محفوظ کرلیا، محمد آفاق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائردرخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، عمران خان و دیگر کو فریق بنایا گیاتھا درخواست گزار کا موقف ہے کہ عمران خان حلقہ این اے95سے نااہل قرار دئیے جاچکے ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے کیبعد عمران خان نا اہل ہو چکے، عمران خان پارٹی چیئرمین شپ کا استحقاق بھی نہیں رکھتے، عدالت سے استدعاہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا جائے۔

فیصلہ محفوظ

مزید :

علاقائی -