پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو نوٹس جاری،جواب طلب 

 پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو نوٹس جاری،جواب طلب 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے فرنچائز کے علاوہ گلی محلوں میں موبائل سمز کی خریدوفروخت کے خلاف دائردرخواست پرپاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرجواب طلب کرلیا عدالتی حکم پر ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد باجوہ نے وفاقی حکومت کاجواب داخل کرادیا،دوران سماعت ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایا کہ بائیومیٹرک ویریفیکیشن مشینوں کا عام دوکانوں پرغلط استعمال کیاجارہاہے،انگوٹھے کے ایک حصے پر کاغذ رکھ کر سم رجسٹرڈ کرانے کی شکایات ہیں جعل سازی سے سم رجسٹرڈکرانے پر گلی محلوں میں سمز کی خریدوفروخت روکی گئی،انگوٹھوں کے نشانات میں تبدیلی سے رجسٹرڈ سمز کی تصدیق ممکن نہیں،ایسی سمز جعل سازاپنے مقاصد کیلئے استعمال کررہے ہیں،درخواست گزار اسد شکیل کی جانب سے عامر سکندر رانجھا ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکیا کہ موبائل سمز کی خریدوفروخت کے لئے پی ٹی اے کی ہدایات پرعمل درآمد یقینی بنایا جائے گا،عدالت سے استدعاہے کہ بائیومیٹرک ویری فیکیشن مشین کی عام دکانوں پردستیابی کے عمل کوروکنے کاحکم کالعدم قرار دیاجائے۔

جواب طلب

مزید :

علاقائی -