الخدمت فاؤنڈیشن کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کسان بحالی پراجیکٹ کا آغاز

الخدمت فاؤنڈیشن کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کسان بحالی پراجیکٹ کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        لاہور(سٹی رپورٹر) الخدمت فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسان بحالی پراجیکٹ کا آغاز کر دیا۔ کسان بحالی پراجیکٹ کی تقریب رونمائی تونسہ شریف ضلع ڈیرہ غازی خان میں منعقد ہوئی، جس میں سیلاب سے متاثرہ 100کسانوں میں بیج، کھاد،اسپرے اور زرعی ادویات تقسیم کی گئیں۔ تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر محمد عبدالشکور، الخدمت فاؤنڈیشن جنوبی پنجاب کے سیکرٹری احمد عمار یاسر، الخدمت فاؤنڈیشن تونسہ شریف کے صدر رشید اطہر اور معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اِس موقع پر محمد عبدالشکور نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے جہاں دیہی علاقوں میں بنیادی انفراسٹرکچر بری طرح تباہ ہوا، وہیں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے کے باعث چھوٹے زمیندار بری طرح متاثر ہوئے۔ الخدمت فاؤنڈیشن سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے بعد بحالی و تعمیرِ نو کے کام کاآغاز کر چکی ہے۔بحالی و تعمیرِ نو کے دیگر پراجیکٹس کے ساتھ سیلاب سے متاثرہ چھوٹے کسانوں کے لئے کسان بحالی پراجیکٹ شروع کیاگیا ہے جس کے تحت سیلاب سے متاثرہ ایسے کسانوں کو بیج، کھادیں، اسپرے اورزرعی ادویات فراہم کی جارہی ہیں جن کی زمین 5 ایکڑیا اُس سے کم ہے۔ پہلے مرحلے میں 40 کروڑ روپے سے 5 ہزار کسانوں کو یہ پیکج فراہم کیا جا رہا ہے۔یہ پروگرام جنوبی پنجاب،سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لئے شروع کیا گیاہے۔متاثرہ علاقوں سے پانی اترنے کے ساتھ ساتھ مزیدعلاقوں میں پراجیکٹ کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا۔