سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام کی راہ ہموار کرسکتا ہے، ملک ندیم

   سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام کی راہ ہموار کرسکتا ہے، ملک ندیم

  

لاہور(سٹی رپورٹر) ایگزیکٹو کمیٹی ممبر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک ندیم نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام کی راہ ہموار کرسکتا ہے۔ ٹیکسوں اور مہنگائی کے تواتر کے ساتھ عدم توازن سے دوچار ملکی معاشی حالات مزید گھمبیر صورتحال سے دوچار ہیں۔ معاشی بحران سے نکل کر ہی ملکی بحرانوں کو شکست دی جا سکتی ہے۔ بزنس کمیونٹی کیلئے ٹیکسوں میں کمی کرکے مقامی صنعتوں اور مصنوعات کو خوشحالی اور معاشی مضبوطی میں معاون بنایا جاسکتا ہے۔ حکومت معاشی شعبہ ہائے زندگی کو مشکلات کے نرغے سے نکالنے کیلئے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرے۔

 قومی خزانے میں مقامی منڈیوں کے نفع بخش حالات سے ملکی معیشت کو اپنے پاوں پر کھڑا ہونے میں مدد ملے گی۔ مقامی سطح پر کاروبار نفع بخش شرح پر آنے سے ہی ملکی معیشت بحران سے نکل سکتی ہے۔ تاجر برادری ملکی معیشت میں وہ ریڑھ کی ہڈی ہے جس کے خوشحال اور سازگار حالات ہی مضبوط معیشت کو تکمیل بخش سکتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -