انجمن طلبہ اسلام کے رہنما اکرم رضوی کی صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سے ملاقات

انجمن طلبہ اسلام کے رہنما اکرم رضوی کی صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی نے جماعت اہلسنت پاکستان کے ناظم اعلیٰ صاحبزادہ پیر خالد سلطان القادری سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہیں دوسری بار اسلامی نظریاتی کونسل کا رکن بننے پر مبارکباد پیش کی گئی۔ملاقات میں تنظیمی امور اور موجودہ ملکی حالات پہ تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر خالد سلطان القادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہل حق کی شیرازہ بندی شروع کر دی ہے۔ نظام مصطفے کی حامی قوتوں کا اتحاد ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔ جماعت اہل سنت صوفیاء کے ماننے والوں کا نمائندہ پلیٹ فارم ہے۔

وطن عزیز کو بیرونی سازشوں سے بچانے کے لئے محب وطن قوتوں کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔پاکستان بنانے والے مشائخ کے فکری وارثین پاکستان بچانے کے لئے میدان میں آ گئے ہیں۔ پاکستان کے استحکام کے لئے قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی سلامتی کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے دینی قوتیں متحد ہو جائیں۔