غیر قانونی پرندوں کا کاروبار کرنے والے 3 ڈیلر گرفتار

غیر قانونی پرندوں کا کاروبار کرنے والے 3 ڈیلر گرفتار

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب کیپٹن (ر) محمد ظفر اقبال کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات و پارکس پنجاب مبین الٰہی کی زیر قیادت محکمہ کا صوبہ بھر میں معصوم جنگلی پرندگان کی ناجائز پکڑ دھکڑ کیخلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے اور جس کے نتیجے میں لاہور شہر سے معصوم چڑیوں اور شارکوں کی خرید و فروخت کا مکروہ کاروبار کرنے والے تین ڈیلرز گرفتار، دوکو مبلغ آٹھ ہزار روپے جرمانہ  روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ وصول کیا جبکہ ایک مقدمہ مقامی عدالت کو بھیجا گیا۔ عدالت نے ملزم کو ایک سال کیلئے پروبیشن پر رکھا جبکہ پرندوں کو آزاد کرنیکا حکم دیا۔ تینوں مقدمات میں تحویل میں لئے گئے سینکڑوں معصوم پرندے قدرتی ماحول میں آزاد کردیئے گئے۔  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -