جامعہ اشرفیہ لاہورمیں عمرہ زائرین کیلئے تربیتی پروگرام کل ہوگا

  جامعہ اشرفیہ لاہورمیں عمرہ زائرین کیلئے تربیتی پروگرام کل ہوگا

  

لاہور  (پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور میں عمرہ پر جانے والے حضرات کے لئے ماہانہ عمرہ تربیتی پروگرام  کل 6نومبر بروز اتوار صبح 11 بجے سے نماز ظہر تک منعقد ہوگا جس میں احرام باندھنے، طواف، سعی، حلق / قصر کے طریقے، مدینہ منورہ کے فضائل اور خاتم ا لنبیین حضرت محمد ؐ کے روضہ اقدس پر حاضری کے آداب اوردیگر امور کے حوالہ سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم و شیخ الحدیث حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی او پروفیسر مولانا محمد یوسف خان سمیت دیگر علماء خطاب کریں گے۔ عمرہ تربیتی پروگرام میں خواتین کے لیے بھی باپردہ شرکت کا اہتمام ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -