اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، بلڈنگ کلرک اور یوسی سیکرٹری گرفتار

اینٹی کرپشن کی کارروائیاں، بلڈنگ کلرک اور یوسی سیکرٹری گرفتار

  

لاہور(اپنے نمائندہ سے)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر گوجرانوالہ ریجن میں بلڈنگ کلرک محمد نواز کو ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم محمد نواز نے محکمہ بلڈنگ کی جعلی رسید بکیں تیار کرکے سرکاری خزانے کو 7,50,63,440 روپے کا نقصان پہنچایا۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔دریں اثناء بہاول پور ریجن میں سیکرٹری یونین کونسل راجہ راہو احمد شرقیہ ڈسٹرکٹ بہاولپور کو جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے او رملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ ندیم سرور نے مزید کہا کہ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب اداروں سے کرپشن کے خاتمے کے لئے دن رات کوشاں ہے اور بدعنوان عناصر سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -