8نومبر کو لاکھوں سرکاری ملازمین ڈی چوک اسلام آباد میں دھرنا دینگے: اورنگزیب کشمیری
پبی(نما ئندہ پاکستان) 8 نومبر کو لاکھوں سرکاری ملازمین ڈی۔چوک اسلام اباد میں دھرنا دینگے۔وفاقی حکومت ملازمین کے مطالبات حل کرنے میں ناکام۔ سیاست دان اقتدار کیلئے عوام اور ملازمین کو بے وقوف بنا رھے ھیں۔ان خیالات کا اظہار اورنگزیب کشمیری مرکزی سیکرٹری جنرل ایپکا پاکستان۔غلام سرور مرکزی نائب صدر ایپکا پاکستان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکمران اپنی اقتدار کیلئے ملازمین کو بے وقوف بنا رھے ھیں۔کبھی لانگ مارچ اور کبھی IMP کا ڈرامہ رچاتے ھے۔ اور ملازمین اور عوام مہنگائی کے چکی میں پیس رھے ھیں۔ وفاقی حکومت نے چارٹرڈ اف ڈیمانڈ پر وعدہ کیا تھا۔کہ پے اینڈ پنشن کے سفارشات موصول ھوتے ھی اس پر عمل درامد کیا جائے گا۔لیکن وفاقی حکومت ٹال مٹول سے کام لے رھی ھے۔بہ امر مجبوری 8 نومبر کو ملک بھر کے لاکھوں سرکاری ملازمین اسلام اباد ڈی چوک کا رخ کرینگے۔اور غیر معینہ مدت کیلئے دھرنا دینگے۔