کراچی کے علاقے میں بلدیہ ٹاؤن میں جرائم پیشہ عناصر کا راج ہوگیا

کراچی کے علاقے میں بلدیہ ٹاؤن میں جرائم پیشہ عناصر کا راج ہوگیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے میں بلدیہ ٹاؤن میں جرائم پیشہ عناصر کا راج ہوگیا۔پولیس کی نااہلی کے باعث ڈکیتی اور لوٹ مار کی واداتوں میں اضافے نے عوام کا جینا عذاب کردیا۔مسلح ملزمان بلدیہ ٹاؤن مارکیٹ میں چوکیدار کو یرغمال بناکر 50لاکھ سے زائد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق  کراچی کے علاقے  بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 9کی مارکیٹ میں جمعرات کی صبح 6مسلح ملزمان نے چوکیدار کو یرغمال بناکر عمران کمیونی کیشن نامی دکان سے 50لاکھ روپے سے زائد اور سامان لوٹ فرار فرار ہوگئے۔متاثرہ دکاندار عمران کے مطابق 6مسلح افراد نے چوکیدار کو یرغمال بناکر دکان کے تالے توڑے۔15پر کال کرنے کے باوجود کوئی جائے وقوعہ پر نہیں پہنچا۔متاثرہ دکاندار نے کہا کہ پولیس اس واردات کی تفتیش میں سنجیدہ نہیں ہے۔عوام اور تاجروں کو لٹیروں کے رحم و کرم پر چھوڑدیا گیاہے انہوں نے کہا کہ 3 دن کے اندر اگر پولیس نے ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو ہم تاجران آل سندھ پٹھان یوتھ اور ڈمپر ایوسی ایشن کی جانب سے حب ریور روڈ بند کردیا جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -