مالک کے گھر سے قیمتی طلائی زیورات چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ ساتھی سمیت گرفتار

مالک کے گھر سے قیمتی طلائی زیورات چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ ساتھی سمیت ...

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ شاہ قبول پولیس نے لیڈیز پولیس کے ہمراہ مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے اپنے ہی مالک کے گھر سے قیمتی طلائی زیورات چوری کرنے والے ملزمان کوگرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے جو اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنے ہی مالک کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کئے تھے، دونوں ملزمان کا تعلق نواحی علاقہ بہادر کلے سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے مالک کے گھر سے چوری کرنے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے طلائی زیورات فروخت کرنے کی غوض حاصل کی گئی رقم لاکھوں روپے برآمد کر لئے گئے ہیں جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی آصف خان ولد حیات خان نے تھانہ شاہ قبول پولیس کو اپنے گھر سے قیمتی طلائی زیورات چوری ہونے کی رپورٹ کی تھی جس پرنامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول قاضی نثار نے لیڈیز پولیس اور تفتیشی عملہ پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کرتے ہوئے تفصیلی جائزہ لیا اور اہم شواہد کی روشنی میں جامع تفتیش کا آغاز کیا گیا،دوران تفتیش مشکوک افراد کے ساتھ ساتھ مدعی کے گھر یلو ملازمین کو بھی شامل تفتیش کیا جس کے دوران مدعی کے گھر ملازمت کرنے والی خاتون مسماۃ(ر)زوجہ نصیب گل نے اصل حقائق سے پردہ اٹھاتے ہوئے مالک کے گھر سے اپنے ساتھی خان افضل ولدسید افضل کے ساتھ مل کر قیمتی طلائی زیورات چوری کرنے کا انکشاف کیا ہے،اہم کاروائی کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے جن کے قبضہ سے طلائی زیورات فروخت کرنے کے غوض حاصل ہونے والی رقم دو لاکھ50ہزار روپے    بھی برآمد کر لئے گئے ہیں، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -