منشیات کریک ڈاون، مزید گیارہ ملزمان گرفتار، تین کلو گرام سے زائد آئس اور دس کلو گرام چرس برآمد 

   منشیات کریک ڈاون، مزید گیارہ ملزمان گرفتار، تین کلو گرام سے زائد آئس اور ...

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاون میں مزید گیارہ ملزمان کو گرفتار کر لیا، تھانہ چمکنی، تھانہ متھرا، تھانہ سربند، تھانہ خان رازق شہید، تھانہ شہید گلفت حسین اور تھانہ آغا میر جانی پولیس پولیس کی جانب سے ہونے والی کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان مخصوص گاہک سمیت ٹوکن کی شکل میں بھی آئس اور دیگر منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہیں، تمام ملزمان کا تعلق مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر تین کلو گرام سے زائد آئس اور دس کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں سرگرم منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے جس کے تحت گزشتہ روز مزید گیارہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، گزشتہ روز ہونے والی کاروائیوں میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی احمد اللہ،ایس ایچ او تھانہ متھراآصف خان، تھانہ آغا میر جانی عبدالعلی، ایس ایچ او شہید گلفت حسین محمد اشفاق، ایس ایچ او تھانہ خان رازق شہید راضی خان 

اور ایس ایچ او تھانہ سربند مدثر حیات نے مجموعی طور پر گیارہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن میں عادل، یعقوب، عدنان، نصیب، شکیل، عدنان احمد، ذیشان، تیمور، ہارون، لیاقت اور طارق شامل ہیں جن کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جو اندرون شہر اور نواحی علاقوں میں مخصوص گاہک کو منشیات فراہم کرنے سمیت ٹوکن کی شکل میں بھی آئس اور دیگر منشیات فروخت کرنے میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کیدوران اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جن کے قبضہ سے مجموعی طور پر تین کلو گرام سے زائد آئس اور دس کلو گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -