صدر سرکل کے تھانہ انقلاب  اور تھانہ رحمان بابا پولیس کی سماج  دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاون

صدر سرکل کے تھانہ انقلاب  اور تھانہ رحمان بابا پولیس کی سماج  دشمن عناصر ...

  

پشاور(کرائم رپورٹر)تھانہ انقلاب اور تھانہ رحمان بابا پولیس نے مسافر کندے، میرہ سوڑیزئی، کوہاٹ اڈہ، گڑھی عطاء محمد اور ملحقہ علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے جس کے دوران5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں راہزن، اقدام قتل میں ملوث ملزم اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں،جن کا تعلق ایبٹ آباد، مسافر کندے،گڑھی عطاء محمداور پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، کریک ڈاون کے دوران ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ رقم،موبائل فون، منشیات،جدید خودکار اسلحہ دو عدد کلاشنکوف، ایک عدد عائفل، 4عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل محمد علی خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب مسعود خان او ر ایس ایچ او تھانہ رحمان بابا منظور خان نے گزشتہ روز سماج دشمن عناصر کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کیا ہے، جس کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، گزشتہ روز ہونے والے کریک ڈاون کے دوران گرفتار ملزمان میں عرفان ولد عزیز،محمد طیب ولدمحبت،دولت ولد مختیار،سرور ولد غلام،شاہد اکبر ولد نور اکبر شامل ہیں،گرفتار ملزمان کا تعلق ایبٹ آباد، مسافر کندے،گڑھی عطاء محمد اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جوکہ راہزنی، اقدام قتل،سماج دشمن سرگرمیوں،منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، ملزمان کے قبضہ سے مسروقہ رقم،موبائل فون، منشیات،جدید خودکار اسلحہ دو عدد کلاشنکوف، ایک عدد عائفل، 4عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -