سی ٹی ڈی کی کاروائی،کالعدم تنظیم جسمم کا ایک اہم دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کاروائی،کالعدم تنظیم جسمم کا ایک اہم دہشتگرد گرفتار

  

سکھر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سی ٹی ڈی کی کاروائی،کالعدم تنظیم جسم کا ایک اہم دہشتگرد گرفتار ترجمان سی ٹی ڈی کے جاری کردہ بیان کے مطابق سی ٹی ڈی ٹیم سکھر نے ایک خفیہ اطلاع ملنے پر فوری قانونی کاروائی کرتے ہوئے بمقام نیشنل ہائی وے نزد در گاہ شاہ اویس قبرستان خیر پور کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کا اہم کارندہ ریاض احمد ولد غلام رسول پیر زاد? کو گر فتار کر کے ملزم کے قبضہ سے آٹو میٹک اسلہ برامد کیا اور مقدمہ نمبر 18 تھانہ سی ٹی ڈی سکھر میں درج کیا گر فتار ملزم نے اعتراف کیا کے وہ کالعدم تنظیم جسم کا اہم کارکن ہے گرفتار ملزمان نے مزید بتایا کے وہ ماضی میں جسم کمانڈر شبیر ملاح اور ذوالفقار جمالی کی ہدایات پر مختلف اوقات میں ملک دشمن دہشتگرد کاروائیاں کی ہیں۔ گرفتار ملزم خاص کر خود ساختہ بم / ریموٹ کنٹر ول بم ڈیوائیسز بنانے میں مہارت رکھتا ہے اور ریفنگ بھی دیتا ہے۔ دوران انٹروگیشن ملزمان نے درج ذیل انکشافات کیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -