ٹانک،مسلح افراد کی بھرے بازار میں فائرنگ،2 افراد جاں بحق
ٹانک(نمائندہ خصوصی)ٹانک: بھرے بازار میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق ٹانک وزیر آباد بازار میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد سیف الرحمن اور افتخار موقع پر جاں بحق ہوگئے، پولیس نے مقتولین کی میتوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا، وجہ قتل ذاتی دشمنی بتائی جاتی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔