فیصل بینک کا واٹس اَیپ کے ذریعے عطیات کی ادائیگی کا فیچر متعارف

فیصل بینک کا واٹس اَیپ کے ذریعے عطیات کی ادائیگی کا فیچر متعارف

  

کراچی (پ ر) فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کو آگے بڑھا تے ہوئے  واٹس اَیپ بینکنگ چینل کے ذریعے عطیات کی ادائیگی کا جدید فیچر متعارف کرادیا ہے۔فیصل اسلامی واٹس اَیپ بینکنگ اپنے سبسکرائبرز کو 25 سے زیادہ معروف خیراتی اداروں مثلاً SKMT، TCF، SIUT، انڈس ہسپتال، عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور پنک ربن وغیرہ کو عطیات کی فوری ادائیگی کے قابل بناتا ہے۔ واٹس اَیپ بینکنگ چینل کے ذریعے عطیات کی ادائیگی کی خدمات شروع کرنے کا فیصل بینک کے پاس اس سے زیادہ مناسب وقت نہیں ہوسکتا تھا، کیونکہ اکتوبر چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کا مہینہ ہے اور اس کے لیے عطیات کی بڑی مہم چلتی ہے۔ واٹس اَیپ بینکنگ چینل کے اجراء کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر شہریار سعید خان نے کہا کہ فیصل اسلامی واٹس اَیپ بینکنگ چینل کے وسیع پیمانے پر استعمال کے ساتھ بینک اپنے متنوع صارفین کے لیے بہتر سے بہتر جدید خدمات فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پنک ربن عمر آفتاب نے کہا کہ فیصل بینک کی جانب سے اس جدید فیچر کا آغاز ہمیں چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے اور فوری وآسانی کے ساتھ عطیہ کی ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کے قابل بنائے گا۔تقریب میں دونوں اداروں کے سینئر عہدیداران نے شرکت کی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -