خیبر پختونخوا‘ آج سے بارشوں و برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونیکا کا امکان 

خیبر پختونخوا‘ آج سے بارشوں و برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونیکا کا امکان 

  

پشاور(سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا میں آج سے بارشوں اور برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونیکا کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری سے درجہ حرارت میں کمی کاامکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابقبارشوں کا سلسلہ پیر کے روز تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے ۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کا پیشگی اقدامات کیلئے مراسلہ جاری کردیا ہے مراسلہ کے مطابق تیز بارش/برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ ادارے پیشگی اقدامات اٹھائے،بالائی اضلاع میں برفباری سے رابطہ سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔ مراسلہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ چھوٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنائیں۔ پی ڈی ایم ایسیاحوں کو موسمی صورت حال سے آگاہ کیاجائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -