سماج دشمن عناصر کیخلاف  کریک ڈاون،7 گرفتار

 سماج دشمن عناصر کیخلاف  کریک ڈاون،7 گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے کوہاٹ روڈ، انڈسٹریل سٹیٹ، مشتاق آباد اور ملحقہ علاقوں میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے جس کے دوران7 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، جن کے قبضہ سے اسلحہ 8 عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے ہیں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغا زکر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے گزشتہ روز سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی نور حیدر خان کی جانب سے ہونے والی کارروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان زید قمر،فرمان،شاہ فیصل، سرفراز،عدنان، خالداور زیشان شامل ہیں،گرفتار ملزمان کا تعلق شہر کے مختلف علاقوں سے ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، جن کے قبضہ سے اسلحہ 8 عدد پستول اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے ہیں جن کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغا زکر دیا گیا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -