فیلڈ افسران سرکاری سبسیڈائزڈ آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائے،ریحان گل خٹک 

 فیلڈ افسران سرکاری سبسیڈائزڈ آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائے،ریحان گل خٹک 

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخوا ریحان گل خٹک نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو سرکاری سبسیڈائزڈ آٹے اور ملاوٹ سے پاک اشیاء خوردنوش کی سرکاری نرخ پر فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور اس سلسلے میں خرد برد میں ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈائریکٹر فوڈ نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ روزانہ کی بنیاد پر بازاروں میں اشیاء خوردنوش کی معیار اور سرکاری نرخ پر فراہمی سمیت سبسیڈائزڈ آٹے کی فراہمی کی کڑی نگرانی کو یقینی بنائیں اور کوتاہی کی صورت میں متعلقہ حکام کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، اس موقع پر ڈائریکٹر فوڈ نے ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسرز پر زور دیا کہ مہینے میں دو دفعہ ہر  فلورز ملز کا معائنہ کریں اور  فلور ملز سے آٹے کے سیمپل لے کر لیبارٹری میں اس کی باقاعدگی  چیکنگ کی جائے نمونے فیل ہونیکی صورت میں فلور ملز کو سیل کیا جائے اور بھاری جرمانہ عائد کیا جائے۔ ڈائریکٹر فوڈ نے کہا کہ آٹے پر سبسڈی کی مد میں خیبرپختونخوا حکومت صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تقریباً 35 ارب روپے خرچ کر رہی ہے جس سے شہریوں کو مستفید کرانامحکمہ خوراک کے اہلکاروں کی ذمہ داری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -