پی ٹی آئی نے سندھ کے منصوبوں میں دلچسپی نہیں لی،جام اکرام دھاریجو 

پی ٹی آئی نے سندھ کے منصوبوں میں دلچسپی نہیں لی،جام اکرام دھاریجو 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صوبہ سندھ کو ترقیاتی منصوبوں میں بلکل نظر انداز کیا ہوا تھا اور سی پیک کے منصوبوں میں بھی صوبہ سندھ میں ہائی ویز اور موٹر ویز کی تعمیرات بھی نہیں کی گئیں۔ یہ بات آج انہوں نے اپنے دفتر میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے صنعتی زونز میں میگا پروجیکٹ کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے۔حکومت سندھ نے ان منصوبوں کے لئے ایک ارب روپے مختص کیے ہیں۔ جام اکرام اللہ دھاریجو نے مذید کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے صوبہ سندھ کے صنعتی زونز میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے چار ارب روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ حالیہ بارشوں نے صنعتی انفرااسٹرکچر کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ صوبے میں صنعتی ترقی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت نے سندھ میں کوئی ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں کیا۔ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے سی پیک منصوبوں میں سندھ کو شامل نہیں کیا۔ صنعتی زونز میں صنعتی فضلے کو ٹھکانے لگانے کے لئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل ہی بیشتر منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے اور حکومت سندھ صوبے میں صنعتی ترقی کے لیے پر عزم ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -