لانگ مارچ ہو یاشارٹ مارچ،یہ لنگڑا مارچ ثابت ہوگا‘حمد اللہ 

لانگ مارچ ہو یاشارٹ مارچ،یہ لنگڑا مارچ ثابت ہوگا‘حمد اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(این این آئی) پی ڈی ایم ترجمان حافظ حمداللہ نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر کہاہے کہ لانگ مارچ ہو شارٹ مارچ یہ لنگڑا مارچ ثابت ہوگا عمران خان کا مقصد نہ انتخاب ہے نہ انقلاب وہ مرضی کے آرمی چیف کیلئے بے تاب ہے اپنے بیان کہاکہ جس نے انہیں گود میں لیا پالا پوسا جتوایا اقتدار دیا چار سال چلایااسی کو آج عمران خان آنکھیں دکھارہا ہے ان کی عادت ہے جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کرتے ہیں  انہوں نے کہاکہ جس کو تم پارٹنر کہتے رہے ان کے ڈکٹیشن پر حکومت چلاتے رہے آج اسی کو چوکیدار کے طعنے دے کر تضحیک اور تذلیل کررہے ہو تم کل کے پسندیدہ ریاستی اداروں پر تنقید کرکے بھارت کا ہیرو بن گئے ہو تین نومبر کو مشرف نے ایمرجنسی لگا کر آئین سے بغاوت کی جن کے خلاف پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ موجود ہے  انہوں نے کہاکہ عمران خان سن لو پی ڈی ایم آئین اور جمہوریت پر کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کریگی آپ کو تکلیف نیوٹریلٹی سے ہے اور نیوٹریلٹی کی سیٹی بج چکی ہے اور بجتی رہے گی یہ آئینی سیٹی ہے۔ 
حمد اللہ