اسلام آباد کے مختلف سیکٹرزکومیٹرو بس سسٹم سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اجراء

اسلام آباد کے مختلف سیکٹرزکومیٹرو بس سسٹم سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اجراء

  

اسلام آباد (مانےٹرنگ ڈےسک)اسلام آباد میں سفری سہولیات کی بہتری کیلئے وزیرِ اعظم کی ہدایت پر مختلف سیکٹرز کو میٹرو بس سسٹم سے منسلک کرنے کے منصوبے کا اجراء کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 13 روٹس اور 128 بسوں پر مشتمل فیڈر روٹس بس نیٹ ورک کا پہلا مرحلہ آئندہ سال کی پہلی سہ ماہی میں مکمل کر لیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں ایف، جی اور آئی سیکٹرز کے ساتھ ساتھ ڈی 12 کو مرکزی میٹرو نیٹ ورک سے بسوں کےذریعے منسلک کیا جائے گا، ان فیڈر روٹس سے تقریباً ایک لاکھ مسافروں کو آرام دہ اور بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات میسر آئیں گی۔وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف نے منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے

میٹرو بس

مزید :

صفحہ اول -